The edition of Monthly Alabrar (Urdu) for the month Shaban 1431 is published on website.

You can read it from this link.

alabrar-oct09

ماہنامہ الابرار – شمارہ: شعبان ۱۴۳۱ کا شمارہ ویب سائٹ پر شائع ہو چکا ہے۔
سرپرست: حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم
خانقاہ امدادیہ اشرفیہ اور جامعہ اشرف المدارس کراچی کا ترجمان

عُجب کا نہایت موثر علاج

غرض ظاہری و باطنی گناہوں سے بچنے کی ہر وقت فکر رہنی چاہیے۔ بعض دفعہ آدمی ظاہری گناہوں سے بچتا ہے۔ لیکن باطنی گناہ میں مبتلا ہوجاتا ہے مثلاً چندہ اور اہتمام کا کام تو دیانت سے کیا مخلوق میں واہ واہ ہوگئی اور عجب پیدا ہوگیا کہ واقعی میں بڑا اچھا کام کرتا ہوں میں بھی کچھ ہوں۔ بس سمجھ لو کہ کام خراب ہوگیا۔ جب آدمی اپنے آپ کو اچھا سمجھتا ہے تو اﷲ کی نظر میں برا ہوتا ہے۔ اس لیے جب مخلوق تعریف کرے یا دل تعریف کرے تو سالک کو کیا کرنا چاہیے؟ دشمن خارجی ہو یا داخلی دونوں سے ہوشیار رہنا چاہیے اور داخلی اور خارجی دونوں دفاع مضبوط رکھناچاہیے۔ جب دل تعریف کرے تو داخلی دفاع کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت یہ سوچنا چاہیے کہ میں پیشاب پاخانے سے بدتر ہوں، مجھ سے اچھا وہ کتا ہوگا بلکہ پاخانے کا کنستر مجھ سے اچھا ہوگا اگر میرا خاتمہ خراب ہوگیا۔ کیونکہ اس غلاظت سے حساب کتاب نہیں ہوگا۔ جب تک خاتمہ بالخیر نہیں ہوجاتا اس وقت تک اپنے آپ کو کیسے اچھا سمجھ لوں کیوں کہ خاتمہ پر ہی اچھا یا برا ہونا منحصر ہے اور مجھے ابھی اپنے خاتمہ کا علم نہیں کہ کیا مقدر ہے۔ ہاں جس دن خاتمہ صحیح ہوجائے گا اس دن سمجھ لوں گا کہ میں اچھا تھا … مزید پڑھیے »

InshaAllah, other editions of Alabrar Mag. will be published soon.

No tag for this post.



Reader's Comments

  1. Webmaster | November 8th, 2010 at 6:56 am

    you can use contact us form of khanqah.org for now, as ask hazrat wala section is still not functional.
    http://www.khanqah.org/general/contact

  2. Arif | November 7th, 2010 at 6:55 am

    JazakAllah for your mail,
    Pls send me the e-mail id for asking religoius querry’

    Best regards,
    Arif

Leave a Comment

*
To prove you're a person (not a spam script), type the security word shown in the picture. Click on the picture to hear an audio file of the word.
Click to hear an audio file of the anti-spam word