عارف باﷲ شیخ العرب والعجم رومی ثانی، تبریز دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کے تمام متوسلین کو خصوصاً اور دیگر معاونین و محبین کو عموماً مطلع کیا جاتا ہے کہ

جامعہ اشرف المدارس کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد کو کسی قسم کا چندہ بغیر جامعہ اشرف المدارس کی رسید کے وصول کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اس اعلان کے باوجود اگر کسی نے جامعہ اشرف المدارس کی رسید کے بغیر یا کسی بھی دوسرے ادارے یا تنظیم یا ٹرسٹ کو جامعہ اشرف المدارس یا خانقاہ امدادیہ اشرفیہ کی طرف منسوب کرکے یا حضرت والادامت برکاتہم کا نام استعمال کرکے چندہ یا عطیات حاصل کرنے کی کوشش کی تو یہ جرم تصور کیا جائے گا۔

نیز جو حضرات چندہ یا عطیات دے کر جامعہ اشرف المدارس کی رسید حاصل کریں، ان سے بھی التماس ہے کہ احتیاطاً جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم کے درج ذیل موبائل نمبر پر تصدیق فرمالیں:

0092-321-2090904

منجانب شعبہ نشرواشاعت

جامعہ اشرف المدارس کراچی۔

الحمدللہ 11 اکتوبر2009 بروز اتوار شيخ العرب و العجم عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکيم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم طويل مدت کے بعد سندھ بلوچ سوسائٹي ،گلستان جوہر ميں واقع جامعہ اشرف المدارس کي نئي تعميرات کو ديکھنے کے ليے تشريف لے گئے، شہر بھر سے کثير تعداد ميں  حضرت والا کي زيارت اور مجلس ميں شرکت کے ليے آئے. حضرت والا کے احباب اس وقت خوشي سے مست و سرشار ہوگئے جب مجلس کے اختتام پر حضرت والا نے اچانک  درد بھرے دل کے ساتھ اپنے شيرانہ اور گرج دار انداز اور دلوں کو عشق حق کي گرمي سے تڑپا دينے والي شيريں  پر تاثیر آواز سے چار اعمال بيان کئے،

جي اٹھے مردے تيري آواز سے         پھر ذرا مطرب اسي انداز سے

حاضرين مجلس کي خوشي کا اندازا دوران بيان ماشآء اللہ، سبحان اللہ کي بلند آوازوں سے لگايا جا سکتا ہے اللہ تعالي حضرت والا کا سايہ رحمت 130 برس تک صحت قوت عافيت کے ساتھ قائم رکھيں  امين  حضرت والا کا يہ بيان خانقاہ کي ويب سائٹ پر اپ لوڈ کر ديا گيا ہے اللہ تعالي ہميں حضرت والا کي تعليمات پر دل و جان سے عمل کي توفيق عطاء فرمائيں امين

Alhamdulilah, On 11th october 2009 (sunday), Shaikhul Arab WalAjam Arif Billah Hazrat Maulana Shah Hakeem Muhammad Akhtar saheb (db), after a long period, visited Jamia Ashraful Madaris of Sindh Baloch Society, Gulistan e Jauhar, Karachi. Many peoples through out the city joined the caravan of hazratwala to attend the Majlis (lecture). At the end of Majlis, Hazratwala gave a heart touching short lecture on The Four Actions.

Listen Online or Download

اس کتاب کے مضمون میں کچھ اضافہ کیا گیا ہے اور اس کو پاکٹ سائز میں چھاپا گیا ہے اس لیے خانقاہ کی ویب سائٹ پر بھی اس کو  تبدیل کر دیا گیا ہے اس لیے جو حضرات اس کتاب کو حاصل کر چکے ہیں وہ اب اضافہ شدہ کتاب کو بھی حاصل کرلیں۔

Preface: Tasub ki Islah

Read Online | Download

pahchaan