عارف باﷲ شیخ العرب والعجم رومی ثانی، تبریز دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کے تمام متوسلین کو خصوصاً اور دیگر معاونین و محبین کو عموماً مطلع کیا جاتا ہے کہ

جامعہ اشرف المدارس کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد کو کسی قسم کا چندہ بغیر جامعہ اشرف المدارس کی رسید کے وصول کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اس اعلان کے باوجود اگر کسی نے جامعہ اشرف المدارس کی رسید کے بغیر یا کسی بھی دوسرے ادارے یا تنظیم یا ٹرسٹ کو جامعہ اشرف المدارس یا خانقاہ امدادیہ اشرفیہ کی طرف منسوب کرکے یا حضرت والادامت برکاتہم کا نام استعمال کرکے چندہ یا عطیات حاصل کرنے کی کوشش کی تو یہ جرم تصور کیا جائے گا۔

نیز جو حضرات چندہ یا عطیات دے کر جامعہ اشرف المدارس کی رسید حاصل کریں، ان سے بھی التماس ہے کہ احتیاطاً جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم کے درج ذیل موبائل نمبر پر تصدیق فرمالیں:

0092-321-2090904

منجانب شعبہ نشرواشاعت

جامعہ اشرف المدارس کراچی۔

No tag for this post.



    Leave a Comment

    *
    To prove you're a person (not a spam script), type the security word shown in the picture. Click on the picture to hear an audio file of the word.
    Anti-spam image