ولی اللہ کی پہچان

فرمایا: بس یہ دو کام کرلو ان شا اللہ ولی اللہ ھو کر مرو گے ۔ ھیں تو چار کام لیکن صالحین کے مجمع میں دو ھی کام بتاتا ھوں کیوں کہ داڑھی تو سب کی ایک مٹھی ھے ھی اور پاجامہ بھی ٹخنوں سے اوپر ہے لہٰذا اب دو کام ہیں ۔

۱- نظر کی حفاظت
۲- دل کی حفاظت

بس یہ دو کام مشکل ہیں جن میں بڑے بڑے لوگ فیل ہو جاتے ہیں ۔ جو اشراق، چاشت، اوّابین اور تہجّد پڑہتے ہیں اور ہر وقت کھٹا کھٹ تسبیح پڑھتے ھیں لیکن جب کوئی حسین عورت آجاتی ہے تو اس کو دیکھنے لگتے ھیں - یھی وقت ھے کہ نظر بچاو اور دل ٹوڑ دو - تمھاری ھزار تسبیحات سے یہ افضل ھے کہ اپنا دل توڑ دو اور خدا کا حکم نہ توڑو - ولی اللہ کی یہ پھچان ھے کہ جب حسین عورتیں سامنے آئیں خصوصاُ ہوائی جہاز پر جب ایرہوسٹس سامنے سے گزرے تو ولی اللہ وہ ھے جو اس کو سامنے سے بھی نہ دیکھِے اور پیچھے سے بھی نہ دیکھے - حضور صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا ایک عورت کے ساتھ دو شیطان ہوتے ھیں، ایک آگے ایک پیچھے - جب سامنے سے آتی ہیں تو شیطان دکھاتا ھے کہ ان کی دو ٹانگوں کے درمیان میں جانے کا راستہ ھے، تم کہاں جا رھے ھو، اس راستے میں کیوں نھیں جاتے اور جب سامنے سے گذر جاتی ھے تو اس کا پیچھا دکھاتا ھے کہ دیکھو اس میں کیا مزہ ھوگا - اس لئے عورتوں کا نہ آگا دیکھو نہ پیچھا -

تھوڑی دیر کا مجاھدہ ھے مثلاُ جوہانسبرگ سے ڈربن ایک گھنٹہ کا سفر ہے، کیا مشکل ھے کہ ایک گھنٹہ تک باخدا رھو، اللہ کی یاد میں مشغول رھو - چائے کو پوچھے تو نگاہ نیچی کر کے کہ دو کی ہاں چائے لائو - چائے مانگنے کے لیے دیکھنا کیا ضروری ھے؟ جب ہمارے اللہ نے ان کو دیکھنا حرام فرما دیا تو اللہ پر فدا نہ ہوگے تو کس پر فدا ھو گے؟ اپنی قیمت کو پہچانو - وہ شخص اپنی قیمت کو گرا دیتا ھے جو غیر اللہ پر فدا ھوتا ھے - یہی ایرہوسٹس جس کو آج للچائی ھوئی نظروں سے دیکھتے ھو یہ جب اسّی برس کی ھوگی اور پستان ایک ایک فٹ لٹک گئے، آنکھیں دھنس گئیں، گال پچک گئے، دانت نھیں رھے، کمر جھک گئی اب اس سے بھاگو گے تو کیا کمال ھے ۔ اب تو کافر بھی بھاگے گا، یہودی بھی بھاگے گا، عیسائی بھی بھاگے گا۔

ماخوذ: پردیس میں تزکرہ وطن - الشیخ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم

Tags: ,